ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : اتی کرم داروں کو تفتیش کے لئے نوٹس - ہوراٹا سمیتی نے جتایا سخت اعتراض 

بھٹکل : اتی کرم داروں کو تفتیش کے لئے نوٹس - ہوراٹا سمیتی نے جتایا سخت اعتراض 

Sun, 01 May 2022 12:31:04    S.O. News Service

بھٹکل یکم مئی (ایس او نیوز) جنگلاتی زمین کے حقوق حاصل کرنے کے لئے اتی کرم داروں کی جانب سے دی گئی عرضیوں کی دوبارہ جانچ کرنے کے نام پر اس پر رہائش ہونے کے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہونے کی جو نوٹس جاری کی گئی ہے اس پر اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے صدر رویندرا نائک نے سخت اعتراض جتایا ہے ۔ 

ہوناور میں 7 مئی کو منعقد ہونے والی  'جنگلاتی مکینوں کو بچاو' ریالی کی تیاری کے لئے بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رویندرا نائک نے کہا کہ اس طرح کی نوٹس جاری کرنا قانون کے بالکل خلاف ہے اس لئے فوراً یہ کارروائی روک دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اتی کرم داروں کی عرضی کی دوبارہ جانچ کے نام پر مخصوص دستاویزات حاضر کرنے کے لئے قانونی طور پر دباو نہیں ڈالا جا سکتا ۔  اس کے علاوہ دوبارہ جانچ کے لئے 6 اراکین پر مشتمل  کمیٹی میں افسران کے علاوہ تین نامزد اراکین بھی شامل رہنا ضروری ہے ۔ اس کے بجائے صرف افسران ہی کے ذریعے عرضیوں کی جانچ پڑتال کرنا قابل اعتراض ہے ۔ 

رویندرا نائک نے یہ بھی بتایا کہ 7 مئی کو اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے جو ریالی نکالی جائے گی اس میں خصوصی طور پر مشہور سماج وادی دانشور کاگوڈ تمپّا کو شرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے ۔ اس ریالی مقصد ریاستی حکومت کی طرف سے 30 مئی کے اندر سپریم کورٹ میں اتی کرم داروں کے حق میں حلف نامہ داخل کرنا ، شیموگہ شراوتی گھنے جنگلاتی علاقہ میں شمالی کینرا کے جنگلاتی علاقہ کو شامل کرنا اور جنگل واسیوں کو اپنی تین پشتوں سے جنگلاتی زمین پر قبضہ رہنے کے دستاویزات پیش کرنے کے لئے دباو ڈالنا جیسے مسائل پر حکومت توجہ مبذول کروانا ہے ۔

اس میٹنگ میں راما موگیر ، دیوراج گونڈا ، عنایت اللہ شاہ بندری ، رضوان صدیقہ ، عبدالقیوم کولا ، فریدہ ، خورشیدہ ، کیشو مراٹھی وغیرہ موجود تھے ۔     


Share: